اسلام آباد ٹریفک پولیس کا 14اگست کے موقع پر پر ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ

اسلام آباد کی اہم شاہرائوں پر سپیشل ناکہ جات لگا ئے جائینگے ،شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

پیر 7 اگست 2017 19:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2017ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14اگست کے موقع پر پر ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کیا ہے، موٹر سائیکلوں کی آلٹر یشن کرنیوالے مکینکوں کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائیگی۔ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ قانون کی عملداری کیلئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے جائیں گے،اسلام آباد کی اہم شاہرائوں پر سپیشل ناکہ جات لگا ئے جائیں گے ،شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں،ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائیگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14اگست کے موقع پر موٹر سائیکل استعمال کرنے والے اور دیگر شہریوں کے جان و مال کے تحفط کویقینی بنانے اور ان کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کئے ہیں،اسی سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کے لئے ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے تما م زون کے انچارج صاحبان کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں کہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کسی صورت رعائت نہ برتی جائے اس کے ساتھ ساتھ موٹر سائیکلوں کی آلٹریشن کرنے والے مکینکوں کے خلاف بھی سخت کاروائی عمل لائی جائے گی اس سلسلے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی سکواڈ تشکیل دیئے جائیں گے جو اسلام آباد کی مختلف اہم شاہراہوں پر ناکہ جات لگائیں گے اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کریں گے اس کے ساتھ ساتھ بغیر ہیلمٹ،سائیڈ مررز،خراب ہیڈ لائٹس،ریر لائٹس اورانڈیکیٹرز موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف بھی قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی تاکہ حادثات کو مزید روکا جا سکے، اس موقعہ پرایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا کہ شہری اپنے بچوں کو ون ویلنگ والی موٹر سائیکل ہرگز استعمال نہ کرنے دیں اور اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ مکینک سے اپنی موٹر سائیکل کی آلٹریشن نہ کروائیں تاکہ ہر صورت شہریوں اور نوجوانوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے ون ویلنگ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی موٹر سائیکل تھانہ میں بند کر دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :