’’ٹوئٹر‘‘ پر جی ٹی روڈ ریلی ‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بدھ 9 اگست 2017 23:41

’’ٹوئٹر‘‘ پر جی ٹی روڈ ریلی ‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) سابق وزیراعظم نوازشریف کی جی ٹی روڈ سے لاہور روانگی پر سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر جی ٹی روڈ ریلی ‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو سابق وزیراعظم نوازشریف اسلام آباد سے جی ٹی روڈ کے راستے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو سوشل میڈیا ویب سائٹ ’’ٹویٹر‘‘ پر جی ٹی روڈ ریلی ‘‘ کا ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیا صارفین مسلم لیگ (ن) کی ریلی پر اپنی مختلف آراء کا اظہا رکرتے رہے ۔لیگی جیالوں نے سوشل میڈیا پر ریلی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں۔

متعلقہ عنوان :