فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ میں لڑکیوں کے ساتھ رویوں کو بدلنے پر زور دیا گیا ہے،عامر خان

جمعہ 11 اگست 2017 14:11

فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ میں لڑکیوں کے ساتھ رویوں کو بدلنے پر زور دیا ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ ان کی نئی فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ اور فلم ’’دنگل‘‘ کا موضوع ملتا جلتا ہے لیکن فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ کی کہانی میں لڑکیوں کے ساتھ اپنائے گئے رویوں کو بدلنے پر زور دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عامر خان نے کہا ہے فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ اور فلم ’’دنگل‘‘ کا موضوع خواتین کو بااختیار بنانا ہے لیکن فلم ’’دنگل‘‘میں باپ اور بیٹی کے پیار کو دکھایا گیا ہے جبکہ فلم ’’سیکرٹ سپر سٹار‘‘ میں ایک ایسے باپ کو پیش کیا گیا ہے جو اپنی بیٹی کی خواہشات کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :