ڈاکٹر طاہر القادری کا 16اگست کو مال روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان
دھرنے میں صرف خواتین شامل ، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گے خواتین کب تک بیٹھتی ہیں یہ ان کا فیصلہ ہے،میں ان کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے جائوں گا‘ سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی پریس کانفرنس
جمعہ 11 اگست 2017 20:46
(جاری ہے)
ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ سامنے آنی چاہیے تاکہ پتہ چلے سانحہ ماڈل ٹائون کا ذمہ دار کسے ٹھہرایا گیا ہے، رپورٹ کے ٹمپرڈ ہونے سے متعلق خدشات ہیں مگر فی الحال ہمارا مطالبہ اسے پبلک کرنے کا، جب رپورٹ پبلک ہو گی تو پھر رپورٹ جاری کرنے والے جج سے اس کے مکمل درست ہونے کی توثیق حاصل کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غیر جانبدار بنچ کی تشکیل کی اپیل کررہے ہیں، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ بنچ ہماری مرضی کا ہو مگر ہم یہ بھی نہیں چاہتے کہ بنچ قاتلوں کی مرضی کاہو، دکھی غمزدہ ماں باپ ،یتیم بچے چیف جسٹس جسٹس منصور علی شاہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔آپ کو سیدہ زینبؓ مظلوم اورشہدائے کربلائے معلی کے واسطے سے کہہ رہے ہیں ہمیں ہمارے شہیدوں کا انصاف دو ۔ انہوں نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم چیف جسٹس سے اس لیے درخواست کررہے ہیں کہ جو ہمارے قاتل ہیں وہ عوام کو کچلتے ہیں،عوام کے حقوق غصب کرتے ہیں، گجرات میں بچہ عوام میں سے تھا اس لیے کچلا گیا، کچلنے والے نے پلٹ کر بھی نہیں دیکھا، ایک بچہ بے مقصد ڈرامے کی نذر ہو گیا،نااہل ٹولہ اس خون ناحق کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ۔انہوں نے کہا کہ 16اگست کو شہدائے ماڈل ٹائون کی بیٹیاں، بہنیں، بیوگان اور زخمیوں کے اہل خانہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے انصاف کی اجتماعی درخواست کے ساتھ مال روڈ پر بیٹھیں گے اور میں ان کے پاس اظہار یکجہتی کیلئے جائوں گا، اڑھائی سال سے باقر نجفی کمیشن رپورٹ پبلک کروانے کیلئے دھکے کھارہے ہیں،عدالت کے احترام کے تمام تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ سے مودبانہ درخواست ہے کہ وہ عیدالاضحی کے بعد پہلے ہفتے میں غیر جانبدار بنچ تشکیل دے کر جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ پبلک کیے جانے سے متعلق ہماری درخواست کی سماعت اور فیصلہ کراوئیں،پاناما پر قائم جے آئی ٹی کی رپورٹ پبلک ہو سکتی ہے اور اس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آسکتا ہے تو سانحہ ماڈل ٹائون پر بننے والے جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ پبلک کیوں نہیں ہو سکتی یہ کرپشن کا نہیں انسانی جانوں کی حرمت کا معاملہ ہے، شہدائے ماڈل ٹائون کے انصاف اور جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ کے حصول کیلئے حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.