کراچی میں ناجائز اور غیر قانونی تعمیرات کی ذمہ داری حکومت اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی پر عائد ہو تی ہے،حافظ نعیم الرحمن
جمعہ 11 اگست 2017 23:18
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کراچی میں ناجائز اور غیر قانونی تعمیرات کو گرائے جانے کے حوالے سے کہا کہ کسی بھی غیر قانونی عمل کی کسی طرح بھی حمایت نہیں کی جاسکتی لیکن آج جس طرح لاکھوں اور کروڑوں روپے مالیت کی عمارتیں ڈھائی جارہی ہیں اس میں لوگوں کی سالوں کی جمع پونجی ختم ہو رہی ہے اور سر مائے کا ضیاع ہو رہا ہے اور جس طریقے سے یہ کام کیا جارہا ہے اس سے بھی بے چینی اور اضطراب پیدا ہو رہا ہے اور عمارت گرانے کے دوران ایک افسوس ناک واقعے میں 2افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں جو کسی طرح بھی مناسب نہیں ۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور کے ڈی اے کے محکمے رشوت اور کرپشن کے گڑھ بن گئے ہیں ۔شہر کے کسی بھی حصے اور گوشے میں ان سرکاری اداروں کے این او سی کے بغیر کوئی عمارت تعمیر نہیں ہو سکتی ۔کجا کہ کئی مرتبہ غیر قانونی اور ناجائز عمارتیں تعمیر ہو جائیں ۔یہ ساری تعمیرات راشی افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر ممکن نہیں اور آج یہ ادارے بھی اس عمل کے براہِ راست ذمہ دارہیں اور یہ خود کو بری الزمہ نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ سینکڑوں جاری تعمیرات کے متعلق اخبارات میں خبریں شائع ہوتی رہتی ہیں لیکن اس وقت تک کوئی کاروائی نہیں کی جاتی جب تک بلڈر معصوم خریداروں سے پیسے وصول کر کے غائب نہیں ہوجاتا ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس طرح کی فریب کارانہ کاروائی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جاری غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے اور اس طرح کاروائی کی جائے کہ خریدار کی جمع پونجی ضائع نہ ہو ۔#مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.