جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ میجرعلی سلمان شہید کی رہائش گاہ پر گئے،عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا

ہفتہ 12 اگست 2017 00:40

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ جمعہ کو میجرعلی سلمان شہید کی رہائش گاہ پر گئے جنہوں نے 9 اگست کو تیمرگرہ دیر میں خفیہ اطلاعات پر مبنی کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق بری فوج کے سربراہ نے عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میجر علی پر ہم سب کو فخر ہے ہم ہر قیمت پر امن اور قانون کی حکمرانی بحال کریں گے کوئی خطرہ قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتا۔

جو کہ متحد ہے اور اپنے ہیروز کا احترام کرتی ہے۔ دریںاثناء بری فوج کے سربراہ بریگیڈیئر محمد حسین کی رہائش گاہ پر بھی گئے جو جنوبی وزیرستان کے آپریشنل ایریامیں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے، کور کمانڈر لاہور بھی ان کے ہمراہ تھے۔