ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں کل چھ میچ کھیلے جائیں گے

ہفتہ 12 اگست 2017 12:03

ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں کل چھ میچ کھیلے جائیں گے
ڈبلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2017ء) آئرلینڈ میں جاری آٹھویں ویمنز رگبی ورلڈ کپ میں کل اتوار کو مزید چھ میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق 26 اگست تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں 12 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں آسٹریلیا، کینیڈا، انگلینڈ، فرانس، ہانگ کانگ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، نیوزی لینڈ، سپین، امریکا اور ویلز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں (آج) 13 اگست کو مزید چھ میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ دوسرا میچ انگلینڈ اور اٹلی کے درمیان کھیلا جائے گا۔ تیسرے میچ میں امریکا اور سپین کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ چوتھا میچ کینیڈا اور ویلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پانچویں میچ میں آئرلینڈ اور جاپان جبکہ چھٹے میچ میں فرانس اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ تمام میچز ڈبلن اور بیلفاسٹ میں کھیلے جائیں گے۔