لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے تحت CAREERS FAIR 2017 کل منعقد ہوگا

ہفتہ 12 اگست 2017 15:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء)لیاقت نیشنل ہسپتال اینڈ میڈیکل کالج کے زیر اہتمام CAREERS FAIR 2017کل(اتوار) لیاقت نیشنل ہسپتال کے سبزہ زار میں منعقد ہوگا ،اس موقع پر میڈیکل ڈائریکٹر لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج ڈاکٹر سلمان فریدی کیئر یئر فیئر کا افتتاح کرینگے ۔

(جاری ہے)

CAREERS FAIR 2017میں 1500سے زائد شرکاء شرکت کرینگے اس موقع پر سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں ملک ممتاز طبی ماہرین شعبہ طب سے وابستہ طلباء و طالبات کو شعبہ طب میں جدید دور کے ٹپس سے آگاہی فراہم کرینگے ۔