بے شرم لوگ حادثے میں بچے کومارکر پاگلوں کی طرح شہید شہید کررہے ہیں،عمران خان

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرا اتوار اگست 17:11

بے شرم لوگ حادثے میں بچے کومارکر پاگلوں کی طرح شہید شہید کررہے ہیں،عمران ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بے شرم لوگ ہیں کہ حادثے میں بچہ شہید ہوگیالیکن اب پاگلوں کی طرح شہید شہید کررہے ہیں۔نوازشریف کے مارچ سے دکانیں بندکرنے سے لاہورمیں 24ارب روپے کانقصان ہوا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کواپنے انٹرویومیں کہاکہ یہ خود کوجیل سے بچانے کیلئے ڈرامے کررہے ہیں۔یہ جیل سے نہیں بچ سکتے۔یہ کونسی جمہوریت ہے؟خود گئے توبیوی کلثوم نوازآگئی ہے۔کونسی جمہوریت کے اندرلوگوں کے ٹیکس پرڈرامہ کیاجاتاہے۔مار چ کے دوران ایک بچے کوماردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ اتنے بے شرم لوگ ہیں کہ حادثے میں بچہ شہید ہوگیالیکن اب پاگلوں کی طرح شہید شہید کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments