سندھ حکومت کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے بھرپور توجہ دے رہے ہیں، صوبائی مشیر سماجی بہبود

اتوار 13 اگست 2017 17:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے، کراچی کے عوام کے مسائل کے حل پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھرپور توجہ دے رہے ہیں، شہر کی سڑکوں کی تعمیر , نکاسی آب اور پانی کی فراہمی کے منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز سیکریٹریٹ کراچی میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے کیا۔ صوبائی مشیر نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری منعقد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے مینڈیٹ کا دعویٰ کرنے والوں نے اہلیان کراچی کو مسائل اور دہشت گردی کے سوا کچھ نہیں نہیں دیا، اب کراچی کے عوام انہیں مسترد کر چکے ہیں، پیپلز پارٹی ہی کراچی کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پیپلزپارٹی اپنے عوام دوست پالیسیوں کی بنیاد پر آئندہ عام انتخابات میں کراچی سے اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صوبائی مشیر نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات جاری کئے، لوگوں نے پینے کے صاف پانی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ، نکاسی آب اور سڑکوں کی خستہ حالت جیسے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ صوبائی مشیر برائے سماجی بہبود شمیم ممتاز نے عوام کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ پیپلز پارٹی کے متحرک وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کراچی کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے کے دس ارب کا خصوصی پیکیج دیا ہے جس پر کام تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :