پاکستان رینجرز اور گریس فل پبلک اسکول بلدیہ زون کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے رنگارنگ پروگرام کا اہتمام

اتوار 13 اگست 2017 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2017ء) پاکستان رینجرز اور گریس فل پبلک اسکول بلدیہ زون کے زیر اہتمام جشن آزادی کے حوالے سے رنگارنگ پروگرام کا اہتمام، پروگرام میں رینجرز کے اعلی افسران ، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید اور میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی خصوصی شرکت جشن آزادی کی مناسبت سے طلبہ و طالبات نے خوبصورت ملی نغمے ،ٹیبلو اور تقاریر سے شرکاء محفل کے دل جیت لئے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے تقریب کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان رینجرز اور گریس فل پبلک اسکول کی انتظامیہ کو جشن آزادی کے حوالے سے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن کی آزادی کا جشن منانا زندہ قوموں کی پہچان ہے وطن عزیز کے دفاع اور اس کی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والے مجاہدوں کو یاد کرنے کا دن ہے جشن آزادی کے موقع پر ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم ملک کی تعیر و ترقی کیلئے بھرپور جدوجہد کرکے اسے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کریں گے جبکہ میونسپل کمشنر نے بھی پروگرام کے انعقاد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پاکستان رینجرز اور گریس فل پبلک اسکول کی انتظامیہ نے شاندار تقریب کا اہتمام کرکے نا صرف عوام کے دل جیت لئے ہیں بلکہ طلبہ و طالبات نے ملی نغموں ،ٹیبلو اور تقاریر کے ذریعہ آزادی کیلئے کی جانے والی کاوشوں کی عکاسی کرکے تقریب کے شرکاء کا جوش اور ولولہ مذید بڑھا دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان رینجرز کی جانب سے ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کو بلدیہ غربی سے کم وقت میں کئی سا لوں سے جمع کچرے کی منتقلی پر شیلڈز پیش کی گئیں آخر میں جشن آزادی کے حوالے سے واک کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں طلبہ و طالبات ،اساتذہ، ایڈمنسٹریٹر اور میونسپل کمشنر کے علاوہ رینجرز کے افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :