گورنر سندھ کی وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائدؒ پر حاضری
قومی پرچم لہرایا ، پھولوں کی چادر چڑھائی ،بابائے قوم محمد علی جناح ؒ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا کراچی ترقیاتی پیکیج کا مقصد انفراسٹرکچر اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے ،محمد زبیر/گورنر اپنا آئینی کردار ادا کررہے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ
پیر 14 اگست 2017 18:11
(جاری ہے)
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کی 70 ویں سالگرہ پر تمام پاکستانیوں کو مبارک باد پیش کرتاہوں ، یہ بہت خوشی کا دن ہے، آج کے دن ہم 1947 ء کی تحریک آزادی کو یاد کرتے ہیں اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ اور ان کے ساتھیوں سمیت تحریک آزادی میں شامل ہر ایک کو زبردست قربانیاں دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں اس گورنر ہائوس میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہاہوں جہاں قیام پاکستان کے بعد بابائے قوم محمد علی جناح ؒآئے تھے اور یہیں سے نئی ریاست کے لئے فیصلہ سازی ہوئی ، ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ پاکستان کو مزید خوشحال بنانے کے لئے انتھک محنت کریں گے ، آج کا پاکستان 1947 ء کے پاکستان سے یکسر مختلف ہے ، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان بدل چکا ہے آئند برسوں میں اس سے بھی بہتر پاکستان دنیا کے سامنے نظر آئے گا ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی ترقیاتی پیکج کا مقصد انفرااسٹرکچر کی ترقی و بحالی با الخصوص صنعتی علاقوں کے انفرااسٹرکچر کے ساتھ ساتھ بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گورنر سندھ آئینی عہدہ ہے اورگورنر سندھ اپنا آئینی کردار ادا کررہے ہیں جو کہ ان کا حق ہے ۔اس موقع پر مسلم ممالک سمیت دیگر ممالک کے سفارت کار، چیف سیکریٹری سندھ اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد موجود تھی ۔مزار قائد پر بچوں نے قومی ترانے پیش کئے جنھیں گورنر سندھ نے بے حد سراہا اور فرداً فرداً قومی ترانہ پیش کرنے والے بچوں کو پیار کیا اور کچھ دیر ان سے گفتگو بھی کرتے رہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.