صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کی جا رہی ہے ، انتھونی اسکاراموچی کا دعویٰ

پیر 14 اگست 2017 18:38

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کی جا رہی ہے ، انتھونی اسکاراموچی ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2017ء) وائٹ ہائوس کے سابق کمیونیکیشنز ڈائریکٹر انتھونی اسکاراموچی نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں کچھ لوگ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کر رہے ہیں۔ امریکی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو میں اسکاراموچی نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن اور وائٹ ہائوس کے اندر موجود کچھ عناصر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدر نہیں دیکھنا چاہتے۔

(جاری ہے)

صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں موجود سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے نہیں۔انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ واشنگٹن اور وائٹ ہائوس کے اندر بھی بعض عناصر ایسے موجود ہیں جو صدر کے مفادات اور ان کے ایجنڈے کی تائید نہیں کرتے۔ اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں وائٹ ہائوس میں زیادہ سے زیادہ وفاداروں کو لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی چند افراد کے نام منظر عام پر لا چکا ہوں۔

متعلقہ عنوان :