پنڈی بھٹیاں ،جشن آزادی پاکستان جو ش وخروش سے منایاگیا اور شہر بھر بھی رنگا رنگ تقاریبات کا انعقاد کیا گیا

پیر 14 اگست 2017 18:52

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اگست2017ء) پنڈی بھٹیاں میںجشن آزادی پاکستان جو ش وخروش اور رنگا رنگ تقاریبات کے ساتھ منایا گیا تحصیل کمپلیکس پنڈی بھٹیاں میں جشن آزادی پاکستان کی تقریبات منعقد ہوئی پرچم کشائی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیا اں جویریہ مقبول رندھاوا نے کی اس موقعہ پر ڈی ایس پی محمد توصیف،ایم ایس محمد یونس کھوکھر بھی موجود تھے پولیس کے دستے نے پرچم کو سلامی دی اور قومی ترآنہ بھی پیش کیا گیا جبکہ تحصیل کمپلیکس کی عمارت کو سبز ہلالی پرچم اوررنگا رنگ لائٹوں سے سجایا گیا تھااور تقریب کے آخر پر 14اگست کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں جویریہ مقبول رندھاوا نے کہا اس مُلک کی آزادی کے تحفظ کے لیے ہم سب کو مل جُل کر اپنی جدوجہد جاری رکھنی چاہیے جبکہ جشن آزادی کی دوسری تقریب پبلک پارک میں ہوئی پرچم کشائی چیئرمین مونسپل کمیٹی چوہدری بابر شفیق آرائیں نے کی اس تقریب میں شہریوں ،کونسلروں،صحافیوں،سمیت اسسٹنٹ کمشنر جویریہ مقبول رندھاوا،ڈی ایس پی محمد توصیف،رائے ضمیر الحق ایڈووکیٹ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی شہباز احمد خاں،تنویر احمد شیخ نے بھی شرکت کی تقریب میں ملی نغمے پیش کیے گئے اور آزادی کے موضوع پر مقررین نے خطاب کیے اس کے علاوہ مقامی تعلیمی اداروں میں بھی جشن آزادی منایا گیا۔

متعلقہ عنوان :