مچھ میں یوم پاکستان انتہائی جوش وجذبہ کیساتھ منایاگیا

پیر 14 اگست 2017 19:48

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2017ء) مچھ میں یوم پاکستان انتہائی جوش وجذبہ کیساتھ منایا گیا، ایف سی کیمپ اور اے سی آفس مچھ اور دیگر سرکاری عمارتوں میں پرچم کشائی اور سلامی دی گئی ،تقریبات میں سرکاری آفیسران علاقائی معززین معتبرین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ایف سی مچھ کیجانب سے جشن آزادی ریلی اور دوڑ رسہ کشی اور فٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں نے بھرپور حصہ لیا ماشاء اللہ ہوٹل کولپور کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے بلوچی ڈھول آتش بازی موسیقی کا اہتمام کیاگیا جس سے عوام خوب محضوظ ہوئے ،تفصیلات کیمطابق مچھ میں جشن آزادی انتہائی جوش جذبے کیساتھ منائی گئی علی الصبح ایف سی کیمپ اور اے سی آفس مچھ میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی کرنل ہمایوں رشید اور اے سی مچھ جنید اقبال مروت نے پرچم لہرائے اور ایف سی لیویز اور پولیس کے جوانوں نے پرچم کوانتہائی بہتر انداز میں سلامی دی تقریب کشائی تقریب میں ڈی ایس پی مچھ قاسم سیلاچی ایس ایچ او مچھ اقبال مروت کے علاوہ علاقائی معتبرین معززین بھی موجود تھے ایف سی مچھ کیجانب سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی ریلی میں سیکڑوں شہریوں اور بچوں نے شرکت کی، ریلی ایف سی کیمپ سے ہوتے ہوئے چورنگی چوک مچھ پہنچی جہاں شرکاء سے پی ٹی آئی مچھ کے رہنماء اعجاز احمد عرفی اورنگ وقار سمالانی زاہد اقبال سمالانی ودیگر نے خطاب کیا مقررین نے پاکستان کی آزادی پر تفصیلی روشنی ڈالی علاوہ ازیں ایف سی مچھ کے جانب سے دوڑ اور رسہ کشی کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں نوجوانوں نے بھرپور حصہ لیا، کرنل مچھ ہمایوں رشید اور کیپٹن اسد بشارت نے جینے والے امیداروں میں نقد انعامات اور تحائف تقسیم کیں ماشاء اللہ ہوٹل کولپور کے مالک میر مولاداد راہیجہ کیجانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں آتش بازی موسیقی اور ڈھول ودیگر پروگرام منعقد کیے گئے ایف سی کرنل مچھ ہمایوں رشید کے موجودگی میں گزشتہ شب 12بجتے ہی آتش بازی کی گئی جس سے آسمان میں رنگوں نے ڈھیرے ڈال دی جشن آزادی کی گورنمنٹ ہائی سکول مچھ اور ریلوے ہائی سکول مچھ میں جشن آزادی کی پروگرام منعقد کیے گیے بچوں کے درمیان تقریری مقابلہ اور ملی نغمے خاکے پیش کیے اسسٹنٹ کمشنر مچھ جنید اقبال مروت نے کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے جشن آزادی کے حوالے سے مچھ میں سیکورٹی انتظامات انتہائی سخت کردی گئی سنٹرل جیل مچھ کیجانب سے بھی موسیقی ڈھول سمیت دیگر پروگرام کا اہتمام کیاگیا جشن آزادی کے تقریبات سے عوام خوب لطف اندوز ہوئے تاہم جشن آزادی کے پروگرام 14اگست کے رات گئے تک جاری رہیں۔

متعلقہ عنوان :