ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں 70 سالا یوم آزادی کا جشن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا
لاڑکانہ میں 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر شہر کے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میونسپل اسٹیڈیم میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد کی گئی کچھ قوتوں نے پاکستان کو شروع سے ہی تسلیم نہیں کیا جو آج بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ، کمشنر لاڑکانہ
پیر 14 اگست 2017 21:37
(جاری ہے)
کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے کہا کہ پاکستان بڑی قربانیوں کے بعد وجود میں آیا، کچھ قوتوں نے پاکستان کو شروع سے ہی تسلیم نہیں کیا جو آج بھی پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں ان کے ناپاک ارادوں کو ہم سب مل کر ہمیشہ کے لیے دفن کردیں گے اور ہمارے دشمنوں کو ہر محاذ پر ناکامی نصیب ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیں سب کچھ دیا اب ہمارا فرض ہے کہ ہم سب ملک کر اس کی حفاظت کریں اور ملک کو مزید مضبوط بنائیں۔ اس موقع پر کمشنر نے ڈپٹی کمشنر، میئر لاڑکانہ، ایس ایس پی لاڑکانہ، ایم ایس چانڈکا اسپتال، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن لاڑکانہ، اسسٹنٹ کمشنر لاڑکانہ، ڈی ای او سیکنڈری، ڈی ایس پی لاڑکانہ، نواب کھوکھر، نثار احمد مغیری، ارشد کماریو، ڈپٹی میئر انور علی لٴْہر، ڈاکٹر سکینہ گاد اور دیگر کو شیلڈس بھی دیئے۔ بعد ازاں لاڑکانہ پریس کلب کی جانب سے صدر ایس اقبال بابو اور جنرل سیکریٹری ظفر ابڑو کی میزبانی میں 70 سالہ جشن آزادی کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ، ڈپٹی کمشنر کاشف علی ٹیپو، ایس ایس پی لاڑکانہ ساجد امیر سدوزئی، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر مسعود احمد بھٹو سمیت دیگر نے شرکت کرکے کیک کاٹا۔ اس موقع پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے دعا کی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مفادات کے اسیر لوگ پاکستان کو کچھ نہیں دے سکتے،حافظ نعیم الرحمن
-
اراکین اسمبلی اپنے اپنے علاقوں میں گیس چوری اور میٹر ٹمپرنگ رکوانے کیلئے اپنا کردارادا کریں، اعظم نذیرتارڑ
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.