پاکستان کی 22کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوں، آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ قانون ،آئین ،
اور جمہوری روایات سب کیلئے یکساں ہونا چاہئے ،قائد اعظم کے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،فاطمہ جنا ح کا کردار پاکستان کیلئے لازوال تھاخواتین کو بھی وہی کردار اور جدوجہد کرنی چاہیے،نئے پاکستان کے لئے پوری قوم ساتھ ہے تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک دشمنوں کے چہرے قوم کے سامنے لائیں گے تحریک انصاف کی مرکزی رہنما وسابق وزیراطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 14 اگست 2017 21:46
(جاری ہے)
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بدلتے ہوئے پاکستان کی بائیس کروڑ عوام کو یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتی ہوںاس ملک میں ایک طاقت وار شخص کا احتساب ہوا ہے جس پر وزیراعظم اس قانون اور آئین کے تابع ہو ا ہے۔قائد اعظم کے اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگاآج تجدید عہد کا دن ہے آج کے دن یہ عہد کرنا ہو گا کہ قانون ،آئین ، اور جمہوری روایات سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے ۔
جن نوجوانوں کی کاوشوں سے ملک آزاد ہوا آج کا پاکستان ان نوجوانوں کی طرف دیکھ رہا ہے محترمہ فاطمہ جنا ح کا کردار پاکستان کے لئے لازوال تھاآج خواتین کو وہی کردار اور جدوجہد کرنا ہو گی۔پاکستا ن تحریک انصاف خواتین کو اس ملک میں نمایاں نمائندگی فراہم کر رہی ہے ترقی اور خوش حالی کے لئے خواتین کو اقتصادی طور پر مضبوط کرنا ہو گاہم عمران خان پر پورا اعتماد کرتے ہیں انکی قیادت میں نئے پاکستان کے لئے پوری قوم ساتھ ہے تمام سازشوں کو بے نقاب کر کے ملک دشمنوں کے چہرے قوم کے سامنے لائیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف پاک فوج، عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے نااہل لیگ نے کرپشن ،خاندانی سیاست اور بادشاہت کو جوڑا ہے جو مسلم لیگ کی نفی ہے جو قائد اعظم کی مسلم لیگ تھی نااہل لیڈر اداروں پر خود کش حملے کرنے کی کوشش کرے گا تو پاکستان تحریک انصاف ان کے ہر وار کا سامنا کرے گی ابھی احتساب کا عمل شروع ہوا ہے جس نے ملک اور قوم کو نقصان پہنچایا سب قانون کے کٹہرے میں آئیں گے کوئی میڈیا ہائوس یا سیاسی جماعت قوم اور ملک کے خلاف کام کرے گی، پاکستان تحریک انصاف اس کے بھر پور جواب دے گے، مودی کے ساتھ گٹھ جوڑ قوم کے ارادوں کو پست نہیں کر سکتے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.