پاک بحریہ نے پاکستان کا 70واں یومِ آزادی روایتی جوش وجذبے سے منایا
پیر 14 اگست 2017 21:46
(جاری ہے)
مہمان خصوصی نے مزار پر دعا پڑھی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے بابائے قوم کو زبر دست خراج عقیدت پیش کیا۔
قبل ازیںپاک بحریہ کی جانب سے دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ پاک بحریہ کی تمام یونٹس اور اسٹیبلشمنٹس میں قائم مساجد میں بعد نماز فجر پاک بحریہ کی جانب سے ملکی استحکام، سلامتی اور ترقی کے لئے اور اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر تمام جہازوں اور اسٹیبلشمنٹس کو نیو ی کے روائتی انداز میںسبزحلالی پرچموں سے سجایا گیا اور ان پر چراغاں کیا گیا۔اسلام آباد، کراچی، لاہور اور ساحلی علاقوں میں پاک بحریہ کی یونٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب منعقد کی گئیں۔پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس میں قومی ترانہ پڑھا گیا ۔ دن بھر کی دیگر مصروفیات میں فریئر ہال کراچی میں پاکستان نیوی بینڈ کا مظاہرہ، پاکستان میری ٹائم میوزیم میں پرچم کشائی کی پُروقار تقریب اور کھیلوں کے مختلف مقابلوں کا انعقاد شامل تھا۔پاک بحریہ کے تعلیمی اداروں میں بھی یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات منعقد کی گئیں ۔ ان تقریبات میں مختلف ملی نغمو ں پر ٹیبلوز اور تقریری مقابلے شامل تھے جن میں طلبا ء و طالبات نے یوم آزادی کی اہمیت کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.