اقراء پبلک ہائی سکول سسٹم شاہ عالم پل میں یوم آزادی تقریب کا انعقاد

منگل 15 اگست 2017 12:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) اقراء پبلک سکول سسٹم شاہ عالم پل میں یوم آزادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سکول کے بچوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی‘ بچوں کے ساتھ والدین نے بھی یوم آزادی تقریب میں بھرپور شرکت کی‘ سکول میں آزادی کے حوالے سے بچوں نے مختلف تقاریر ‘ڈرامے‘ خاکے اور ٹیبلو پیش کیے‘ پرنسپل محمدارشاد اور ایم ڈی شاہد صندل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کے موقع پرہمیں الله تعالیٰ کا شکرادا کرناچاہیے کہ الله تعالیٰ نے ہمیں ایک آزاد مملکت عطا کی ہے جس میں آزادی کے ساتھ زندگی گزاررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :