نا قص امتحانی نتائج والے اساتذہ کی ترقیاں روکنے کا فیصلہ

منگل 15 اگست 2017 16:23

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء)2017ء میں ہونیوالے امتحانات پنجم،ہشتم اور میٹرک کے نتائج میں بہتر کارکردگی دکھانے والوں کو انعامات و اسناد اور ناقص کارکردگی کے حامل اساتذہ کیخلاف تادیبی کاروائی کے احکامات جاری کر دیے گئے، ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں بہتر کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی، ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں جماعت پنجم،ہشتم اور دہم کلاس کے بورڈ امتحانات میں 70فیصد سے زائد رزلٹ دینے والے اساتذہ کو ترقیاں دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے جبکہ امتحانات میں ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کی ریگولرترقیاں روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،پنجاب حکومت کی طرف سے اس سلسلہ میں ایجوکیشن افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔