پنوعاقل کیڈٹ کالج میںجشن آزادی کے موقع پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

منگل 15 اگست 2017 16:30

سکھر۔ 15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء)پنوعاقل کیڈٹ کالج میںجشن آذادی کے موقع پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، کیڈٹ کالج کے پرنسپل کرنل علی احمد کھوسو نے اساتذہ اور کیڈٹس طلباء کے ساتھ پرچم کشائی کی، اس موقع پر کرنل علی احمدکھوسو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے اس پر مسرت موقع پر میں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہم لوگ دنیا کی ان خوش نصیب ان قوام میں شامل ہیں جن کو آذادی جیسی عظیم نعمت حاصل ہے ، اس عظیم دن سب مل کر وعدہ کریں کے ہمارا ہر دن پاکستان اور ترقی و فلاح کی لئے ہوگا، اس سے قبل پاکستانی پرچم کو سلامی پیش کی گئی۔