سعودی عرب کیلئے پاکستانی افرادی قوت میں کمی
بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ورکرز ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں ،ْرپورٹ
بدھ 16 اگست 2017 13:39
(جاری ہے)
یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ خاص طور پر سعودی عرب جانے والے مزدروں میں واضح کمی دیکھنے میں آئی جو ترسیل زر کا سب سے بڑا ذریعہ ہے، پاکستانی ورکرز ہر سال سعودی عرب سے 5.4 ارب ڈالر کی رقم وطن بھیجتے ہیں جو 17-2016 میں ملک کو وصول ہونے والے مجموعی ترسیل زر کا 28 فیصد سے زائد تھی۔
واضح رہے کہ عالمی دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث عرب ممالک میں ملازمتوں کے مواقعے میں کمی آئی ہے، پاکستان اپنے بجٹ خصارے کو کم کرنے کے لیے ترسیل زر پر انحصار کرتا ہے جو گذشتہ مالی سال میں 12.1 ارب ڈالر تھا۔یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ سے آنے والا ترسیل زر پاکستان پر ہر سال وصول ہونے والے ترسیل زر کا 63 فیصد ہوتا ہے۔یہ ترسیل زر پاکستان کو اس کے غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ آئندہ 3 ماہ کیلئے درآمدات کو یقینی بنایا جاسکے۔جیسا کہ تیل کی قیمتیں تاحال برقرار ہیں جس کی وجہ سے مستقبل قریب میں مشرق وسطیٰ کے لیے پاکستانی ورکرز کی برآمدات میں اضافہ مشکل معلوم ہوتا ہے، یہ بات پاکستان کے لیے تشویش کا باعث ہے کہ ملک میں جاری سیاسی بحران کے دوران گذشتہ 4 سال میں افرادی قوت کی برآمدات میں مستقل کمی واقعہ ہوئی۔دوسری جانب بیرون ملک کام کرنے والے پاکستانی ورکرز ملازمتوں سے فارغ کیے جانے کے بعد وطن واپس لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ معاشی دباؤ ہے جو کو کم کرنے کے لیے عرب ریاستیں بیشتر ملازمتیں مقامی عربوں کو دینا چاہتی ہیں۔وطن آنے والے ورکرز کے مکمل سرکاری اعداد وشمار موجود نہیں ہیں لیکن ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گذشتہ کچھ سالوں میں 2 لاکھ 60 ہزار پاکستانی واپس وطن لوٹے ہیں۔بیورو کے مطابق رواں سال جنوری سے جون کے دوران 3 ہزار 2 سو 43 پاکستانی ورکرز ملائشیا گئے جبکہ گذشتہ سال بھر میں یہ تعداد 10 ہزار 6 سو 25 تھی۔ادھر غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر پر مسلسل دباؤ کے باوجود حکومت نے تاحال افرادی قوت کی برآمدات میں اضافے کے لیے حکمت عملی ترتیب نہیں دی۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.