اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ،

بی ایڈ پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

بدھ 16 اگست 2017 13:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹرخزاں2016ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،ْ نتائج ویب سائٹ پر فراہم کردئیے گئے ہیں اور طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک بھی ارسال کئے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

پوسٹ گریجویٹ پروگرامز جن میں ایم ایس سی )شماریات(،ْ ایم ایس سی )کیمٹسری(،ْ ایم فل)کیمسٹری(اور پی ایچ ڈی )کیمسٹری(شامل ہیں اور ٹیچرز ٹریننگ پروگرامز جن میں اے ٹی ٹی سی ،ْ پی ٹی سی اور سی ٹی پروگرامز شامل ہیں کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔

یہ تمام نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کردئیے گئے ہیں۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق بی ایڈ پروگرام کے نتائج کا اعلان آئندہ ہفتے کے دوران کردیا جائے گا۔علاوہ ازیںسمسٹر خزاں2017ء کے داخلے جاری ہیں۔ تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکے ہیں ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی موجود ہیں۔