گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47شمالی میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد

بدھ 16 اگست 2017 14:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء)گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47شمالی میں جشن آزادی کی تقریب منعقد ہوئی ۔جس کے مہمان خصوصی ایم پی اے عبدالرزا ق ڈھلوں تھے ۔ دیگر مہمانان گرامی میں سینئر ہیڈماسٹر صاحبان ‘ چوہدری ریاض حسین میکن ‘ نعیم عمر ‘ اعجاز حسین کاظمی ‘ ناصر عباس ‘ ظفر اقبال روانہ ‘ افتخار احمد چیمہ او ر دیگر اساتذہ ‘ طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پر وگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک او رنعت رسول مقبولؐ سے کیاگیا ۔ طلباء میں سے شہر یار امجد ‘ زاہد اقبال نے ملی نغمے پیش کئے ۔ چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے وطن کی تعمیروترقی کے حوالہ سے موجود ہ حکومت کی کاوشوں کا تذکرہ کیا ۔ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز رانا محمد مظہر نے طلباء کی کردار سازی پر زور دیا۔ ڈی او سکینڈری چوہدری اللہ رکھا نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچوں کو اپنے قائد کی طرح اعلیٰ تعلیم حاصل کرنی چاہیے تاکہ ملک وقوم کی خدمت کرسکیں۔