شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ملاقات

دونوں رہنمائوں کی مقبوضہ جموںو کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم کی شدید مذمت

بدھ 16 اگست 2017 22:14

شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2017ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے یہاں جمعیت علمائے اسلام( ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے ملاقات کی ،جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،سیاسی صورتحال اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے حالات پر گفتگو ہوئی-دونوں رہنمائوں نے مقبوضہ جموںو کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی افواج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی شدید مذمت کی -وزیراعلی نے کہاکہ ظلم وجبر سے کشمیری عوام کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا -انہوں نے کہا کہ پاکستان ہم سب کا سانجھا ملک ہے اورہم نے ملکر اس کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے -پاکستان کے مفادات کے سامنے ذاتی مفادات کی کوئی حیثیت نہیں - انہوںنے کہاکہ سیاست میں رواداری اور شائستگی کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔