وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے کوئٹہ شہر کے تاجران کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نی19اگست کو دی جانے ولی ہڑتال کی کال واپس لے لی

بدھ 16 اگست 2017 23:16

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے کوئٹہ شہر کے ..
کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے کوئٹہ شہر کے تاجران کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دہانی پر مرکزی انجمن تاجران بلوچستان نی19اگست کو دی جانے ولی ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔

(جاری ہے)

انجمن تاجران بلوچستان کے وفد نے صدر انجمن عبدالرحیم کاکڑ کی قیادت میں صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کے ہمراہ وزیراعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں تاجران کو درپیش مسائل جن میں کھوکھے سیل کئے جانا ، مٹن مارکیٹ، تجاوزات کے خلاف آپریشن اور لیاقت بازار میں فٹ پاتھ کی تعمیر شامل ہے سے متعلق آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ نے نہایت توجہ اور ہمدردی سے وفد کی گذارشات اور تحفظات کو سنا اور کہا کہ جلد متعلقہ محکموں اور اداروں کے حکام کا اجلاس طلب کرکے تاجران کے مسائل کا جائزہ لیکر انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا جس پر انجمن تاجران نے ہڑتال کی کال واپس لینے کا اعلان کردیا۔

متعلقہ عنوان :