جدیدتحقیق کافروغ جامعہ کامشن ہوناچاہئے،ڈاکٹرآصف خان

جمعرات 17 اگست 2017 12:18

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء)جامعہ پشاورکے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرایم آصف خان تمغہ امتیازنے کہاہے کہ عصری تقاضوں کے پیش نظرکارآمدتحقیق کافروغ جامعہ کانصب العین ہوناچاہئے، اس سلسلے میں فیکلٹیرکے ڈینز اورریسرچ سکالرز کے سپروائزروں پربھی بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پشاوریونیورسٹی اپنے ریسرچ سکالرز کی بھرپورمعانوت اورسرپرستی کرے گی وہ بورڈ آف ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ سے خطاب کررہے تھے بورڈ کے اجلاس میں مختلف فیکلٹیزکے 37ایم فل سکالرزکے ریسرچ موضوعات کی منظوری دی گئی۔