تحریک انصاف کی حلقہ این ای120کی امیدوار یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی منظور
بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر25اعتراضات ، الیکشن کمیشن سے مسترد کرنے کی استدعا
جمعرات 17 اگست 2017 15:57
(جاری ہے)
تفصیلات کی مطابق جمعرات کے روز تحریک انصاف کی این ای120کی امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے منظور کرلئے ہیں،پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر نے یاسمین راشد سے متعلق اعتراضات واپس لے لئے،کاغذات منظور ہونے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد نے کہا کہ ہم نے بیگم کلثوم نواز کے کاغذات پر25اعتراضات لگا کر الیکشن کمیشن سے مسترد کرنے کی استدعا کی ہے،تاہم فیصلہ الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کلثوم نواز نے اقامہ کاغذات کے ساتھ لگایا ہے لیکن نوازشریف کی طرح انہوں نے بھی تنخواہ ظاہر نہیں کی،کلثوم نواز نے اقامہ نوازشریف کی وجہ سے لیا اور وہ سعودی عرب میں(ایف زیڈ ای) کی ڈپٹی چیئرمین تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ووٹ حریدتے نہیں بلکہ مانگتے ہیں اور آج سے مہم کا آغاز شروع کروں گی جس کے تحت گھرگھر جاکر عوام سے تبدیلی لانے کیلئے ووٹ کی استدعا کروں گی۔مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.