سندھ ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ یونس کے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں ڈکیت گروہ کے کارندوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی

جمعرات 17 اگست 2017 16:27

سندھ ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ یونس کے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں ڈکیت گروہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سپرنٹنڈنٹ یونس کے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں ڈکیت گروہ کے کارندوں کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔جمعرات کوسندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو ڈکیتی مذاحمت پر رینجرز سپریٹنڈنٹ یونس کے بیٹے قتل کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

رینجرز پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری نے بتایا کہ ملزموں نے چھ اگست دو ہزار سولہ کو ایم اے جناح روڈ پر رینجرز افسر کے بیٹے کو قتل کردیا تھا۔

ملزموں نے قتل ڈکیتی مذاحمت کے دوران کیا۔ رینجرز پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزموں کے خلاف قتل ،ڈکیتی اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا مقدمہ تھانہ برگیڈ میں درج ہے۔سیشن عدالت نے بھی ڈکیت گروہ کارندے دانش اور سبحان درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ عدالت نے موقف سننے کے بعد ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

متعلقہ عنوان :