دبئی میں سب سے بڑی سیل 24 اگست سے شروع

سیل میں خریداری کرنے والوں کو پچاس سے زائد برانڈز پر 80 فیصد تک رعایت دی جائے گی

جمعرات 17 اگست 2017 17:56

دبئی میں سب سے بڑی سیل 24 اگست سے شروع
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) خلیجی ریاست دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں ایک ایسی سیل لگنے والی ہے جس کے لیے دنیا بھر سے شاپنگ کے شائقین یقینا دبئی کا رخ کریں گے۔۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں اگست کی 24 سے 26 تاریخ تک انتہائی بڑی کلیئرنس سیل لگنے والی ہے جس میں پچاس سے زائد بڑے برانڈز پر 80 فیصد تک ڈسکاونٹ میسر ہوگا ۔

عرب میڈیا ذرائع کے مطابق یہ سیل ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے زابیل ہال نمبر 12 اور 3 میں صبح گیارہ بجے سے رات ساڑھے دس بجے تک جاری رہے گی اور وہاں جو آفرز دی جائیں گی وہ دبئی کے کسی بھی مال یا سٹور پر دستیاب نہیں ہوں گی ۔ کہا جا رہا ہے کہ سب سے زیادہ ڈسکاونٹ کپڑے ، جیولری ، کاسمیٹیکس ، سکن کیئر پراڈکٹس ، جوتے ، بیگ ، خوشبویات اور ان دیگر مصنوعات پر دیا جائے گا جو کہ خواتین گاہکوں کی دلچسپی کا سب سے بڑا مرکز ہیں ۔

(جاری ہے)

ابھی یہ حیران کن آفر ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ ہر تین سو درہم کی خریداری پر آپ کو ایک ٹکٹ بھی دیا جائے گا جس میں پانچ ہزار درہم کا نقد انعام یا پھر رینالٹ کولیوز کی دو شاندار گاڑیاں آپ جیت سکتے ہیں ۔ اگر آپ صرف ونڈوز شاپنگ کرنے کے لئے وہاں جانا چاہ رہے ہیں تو آپ پہلے سے جان لیں کہ یہ شاندار نظارے آپ مفت نہیں دیکھ سکتے بلکہ نمائش میں داخلے پر ٹکٹ مقرر ہے جس کی قیمت دس درہم فی کس ہے ۔ تو پھر آپ انتظار کس بات کا کر رہے ہیں اگر آپ دبئی یا گرد و نواح میں مقیم ہیں تو اپنا شیڈول دیکھ لیجئے اور اگر آپ کے رشتے دار دبئی میں مقیم ہیں تو یقینا ان سے کسی تحفے کی فرمائش کرنے کا نادر موقعہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :