میاں صاحب سے کوئی ملاقات ہوئی نہ ہو سکتی ہے، آصف زرداری
عمران خان فی الحال فل ٹاس پر کھیل رہے ہیں، جب نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے، سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی، میاں صاحب اور ان کے خاندان کا سیاسی مستقبل نظر نہیں آ رہا، ہم نے پہلے بھی میاں صاحب کا نہیں جمہوریت کا ساتھ دیا تھا، میرے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا، پاکستان کیلئے جمہوریت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، ملک میں صرف دائیں بازو کی سیاست رہی تو برا ہو گا، شریف خاندان کا کسی صورت ساتھ نہیں دیں گے، احتساب سب کا ہونا چاہیے پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس
جمعرات 17 اگست 2017 18:42
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی بات آخری نہیں ہوتی، کوئی پولیٹیکل فورس ختم نہیں ہو سکتی، کسی زمانے میں میاں صاحب کے ساتھ تعلقات تھے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ عمران خان صاحب فی الحال فل ٹاس کھیل رہے ہیں، جب نو بال پر آئیں گے تو دیکھیں گے، ابھی تو ریفرنس دائر ہوئے، اس کا جائزہ نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے میاں صاحب سے کوئی ذاتف فائدہ نہیں لیا، میری جمہوریت کے ساتھ دوستی ہے، جب امریکہ میں تھا تو ان کے ساتھ تعلقات ضرور تھے، تعلقات وہ ہوتے ہیں جن میں رابطے برقرار رہیں، میاں صاحب کے ساتھ کبھی پائے نہیں کھائے، میرے دور حکومت میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب کے خاندان کو سیاست میں نہیں دیکھا رہا، حلقہ این اے 120شروعات ہے، ہمارے میں بیٹھنے سے فرق پڑے گا، میاں صاحب سے کوئی ملاقات ہوئی اور نہ ہی ہو سکتی ہے، فی الحال پیپلز پارٹی اپنی طرز سیاست پرچلے گی، آئندہ مدت آئی تو دیکھیں گے، حکومت اور اپوزیشن میاں صاحب کی ہے، یہ ایک نیا مذاق ہے۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت کا ساتھ نہیں دیں گے، شریف خاندان کو پی پی سے کسی ریلیف کی توقع ہے تو یہ ممکن نہیں، پیپلز پارٹی نظریاتی سیاست کر رہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں کر رہا ہوں، ملک میں صرف دائیں بازو کی سیاست رہی تو برا ہو گا، اس بات پر متفق ہیں کہ احتساب سب کا ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ جمہوریت کے ساتھ تھے اور رہیں گے، ایسا لگتا ہے کہ احتساب کا قانون صرف پیپلز پارٹی کیلئے ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
چیف جسٹس کا فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ پر برہمی کا اظہار ” جنٹلمین “کو رپورٹ میں بری کیوں کیا جا رہا ہے؟.قاضی فیض عیسی
-
لوگوں کی خواہش ہے میرے خلاف انکوائری ہو لیکن یہ خواہش پوری نہیں ہوگی، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.