سعودی عرب نے قطر اور فلسطین کے تمام عازمین حج کو خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا خصوصی مہمان قرار دے دیا
جمعرات 17 اگست 2017 20:53
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قیام سے لے کر اب تک حرمین میں کئی توسعیات کی گئیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ امت کے درد کو محسوس کیا اور جو کچھ ممکن تھا امت مسلمہ کی بہتری کیلئے پیش کیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور سعودی عرب کی یہ محبتیں ہمیشہ قائم و دائم رکھے۔ دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہو رہاہے اور اس سال بھی سعودی حکومت نے حج کے بہتر انتظامات کئے ہیں۔ ہم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی وزیر مذہبی امور شیخ صالح بن عبدالعزیز کے بھی شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف حکومت نے اپنے دور میں تمام حجوں کے مواقع پر شاندار انتظامات کئے اور اس سال بھی انتہائی شاندار انتقامات کئے گئے ہیں۔ تاہم اگر کسی حاجی کو کسی قسم کی شکایت ہو تو اسے بھی فوری حل کیا جا رہا ہے۔ تقریب کے آخر میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے خصوصی مہمان کے طور پر حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا گیا اور سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، نائب سفیر جاسم الخالدی، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف، خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد، حافظ طاہر محمود اشرفی اور دیگر مہمانوں نے منتخب ہونے والے عازمین حج کو سفری دستاویزات، قرآن پاک اور احرام پیش کئے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے قرض سے پاکستان ڈیفالٹ سے بچ گیا، شہباز شریف
-
بینکس ،مالیاتی ادارے ( کل ) بند رہیں گے
-
ججز خط کیس، سپریم کورٹ کا اسلام آباد ہائیکورٹ کی تجاویز پبلک کرنے کا حکم
-
قرض سے نجات اور معاشی خوشحالی کا دور جلد آئے گا، وزیراعظم
-
بالاکوٹ حملے کے متعلق دنیا سے پہلے پاکستان کو بتایا تھا، مودی
-
عمران خان سمیت کسی سے رابطہ نہیں‘ 2 ماہ میں سیاست اپنا رنگ دکھائے گی، شیخ رشید
-
نیب نے ایل این جی ریفرنس واپس لے لیا، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہو گئے تو حکومت 3، 4 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی، فواد چوہدری
-
اثاثہ جات کیس؛ علی امین گنڈا پور کی الیکشن کمیشن طلبی کا نوٹس معطل
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.