پشاور میں ڈینگی ایک مہلک بیماری کی شکل اختیار کر تا جارہاہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے ، جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور

جمعرات 17 اگست 2017 22:46

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اگست2017ء) سابق ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان و جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی پشاور عتیق الرحمان نے کہا ہے کہ پشاور میں ڈینگی ایک مہلک بیماری کی شکل اختیار کر تا جارہاہے جس کا بروقت تدارک ضروری ہے،یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے حکومت ڈینگی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں اور ان سے متاثرہ خاندانوں کو معاوضہ اداکریںاور متاثرین کا مفت علاج کریں ڈینگی کا بروقت تدارک نہ کیاگیا تو یہ تیز ی سے پھیلتا ہے اور لوگوں کو متاثر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت جنگی نبیادوں پر ڈینگی کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔ بروز جمعرات انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈینگی سے بچائو کے لیے عوام میں خصوصی آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ بچائو سے حفاظتی تدابیر سے بھی عوام کو آگاہ کیا جائے ۔انہوںنے کہا کہ پشاور میں تیزی کے ساتھ مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومتی اقدامات کہیں پر بھی نظر نہیں آرہی ہے جس سے عوام میں تشویش پایا جاتا ہے ۔ حکومت جنگی بنیادوں پر ڈینگی کے تدارک کے لیے اقدامات کریں ۔