پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان ایران کیساتھ ثقافتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے ،
فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران کے تعاون سے ایک متحرک اور موثر کمیشن کا قیام چاہتے ہیں، ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوں کی ضرورت ہے وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی کو ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست سے ملاقات میں گفتگو
جمعرات 17 اگست 2017 23:13
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے ثقافتی اور میڈیا وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زوردیا ۔ اس ضمن میں وزارت اطلاعات کے متعلقہ حکام کو ایرانی سفارتخانے سے رابطہ قائم کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
مریم اورنگزیب نے ورثے اور اقدار کے فروغ کیلئے فلم اور ڈرامے کے شعبے میں مشترکہ پروڈکشنز کی تجویز دی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا پاکستان نیشنل براڈکاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کا قیام عمل میں لا رہا ہے ۔ فلم انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کیلئے ایران کے تعاون سے ایک متحرک اور موثر کمیشن کا قیام چاہتے ہیں ، کمیشن کے قیام کا مقصد فنکاروں ، پروڈیوسرز اور فلم سازوں کو سازگار ماحول فراہم کرنا ہے ، دونوں ممالک کے تعلقات ، مشترکہ ورثے ، مذہبی وثقافتی اقدار میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کیساتھ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ، پاکستان ایران کیساتھ ثقافتی اور عوامی رابطوں کے فروغ کا خواہاں ہے ۔ ایرانی سفیر نے وزیر مملکت کو نیشنل براڈ کاسٹنگ اینڈ فلم کمیشن کے قیام میں بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
-
حج کے دوران مکہ مکرمہ میں وزٹ ویزے والوں کے داخلے پر پابندی
-
پنجاب حکومت کو ہتک عزت قانون پر نظرثانی کا کہوں گا،گورنر پنجاب
-
قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی چل بسے
-
صوبے کے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 288 نئے منصوبے شامل ہیں،مزمل اسلم
-
پاکستانی آرمی چیف کا دورہ جرمنی اور اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
-
ایرانی حکومت نے مرحوم ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی
-
ججز تعیناتی کیلئے لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو 15روز کی مہلت دیدی
-
یہ بلڈنگ نہیں پی ٹی آئی کا نظریہ ختم کرنا چاہتے ہیں،بیرسٹرگوہر
-
تحریک انصاف کا پارٹی سیکرٹر یٹ پر سی ڈی اے کی کارروائی کیخلاف عدالت جانے کااعلان
-
یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ
-
رفح میں انسانی ضروریات زیادہ جبکہ دستیاب امداد انتہائی کم، یو این ادارے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.