جشن آزادی کے موقع پرضلع و پولیس انتظامیہ ، بلدیہ اعلیٰ

سکھر نے بہتر انتظامات کرکے اچھی مثال قائم کی، تاجر رہنماء

جمعرات 17 اگست 2017 23:44

سکھر۔ 17اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2017ء) آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز کے بانی حاجی محمد ہارون میمن نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے موقع پرضلع و پولیس انتظامیہ سمیت بلدیہ اعلیٰ سکھر نے بھی بہتر انتظامات کرکے اچھی مثال قائم کی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اپنے دفتر میں مختلف تجارتی مراکز کی تنظیموں کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مذید کہا کہ آل سکھر اسمال ٹریڈرز اینڈ کاٹیج انڈسٹریز نے بیھ پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریبات منعقد کرکے جشن آزادی بھرپور انداز سے منایا ۔

کامیاب تقریبات کے انعقاد پر تاجر برادری اور سکھر کے عوام مبارکباد مستحق ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے تمام دوستوں، ساتھیوں اور میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ایس ایس پی سکھر مسعود بنگش ، ڈپٹی میئر طارق چوہان اور دیگر معززین اور عمائدین شہر اور عوام کے ساتھ مل کر شاندار پروگرام کیے جس پر سب کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں آئندہ یوم آزادی سمیت قومی ایام کے موقع پر تقریبات منعقد کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان مناکر افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری پاک فوج نے ملک کا دفاع ناقابل تسخیر بناکر ملک کو مضبوط و مستحکم کیا ہے جس پر پوری قوم پاک فوج کو سلام پیش کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :