کوہاٹ چھائونی پولیس نے تین رکنی بین الاضلاعی بائیک لفٹر گروہ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ، مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد
جمعہ 18 اگست 2017 20:30
(جاری ہے)
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ زیر حراست بائیک لفٹرز شہر اور چھائونی کے پوش اور گنجان آباد علاقوں سے موٹر سائیکلیں چوری کرکے ان موٹر سائیکلوں کو فروخت کیلئے علاقہ غیر اورکزئی ایجنسی اور دوسرے شہروں کو منتقل کرنے میں مصروف عمل تھے ۔
انہوں نے کہا کہ مسروقہ موٹر سائیکلوں کو مختلف پرزوں میں تقسیم کرکے ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جاتا تھاجبکہ پکڑی گئی مسروقہ موٹر سائیکل بھی ملزمان پرزوں میں تبدیل کرکے اورکزئی ایجنسی منتقل کرنا چاہتے تھے تاہم پولیس کی بروقت کاروائی کی بدولت بائیک لفٹرز اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں ناکامی سے دوچار ہوئے۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ چوری کی یہ موٹر سائیکلیں مکینکس کی مدد سے پرزوں کی تبدیلی کے بعد نئے شیپ میں فروخت کیلئے پیش کئے جاتے ہیںجبکہ ایک شہر میں چوری کی گئی موٹر سائیکل کو یاتو دوسرے شہر منتقل کیا جاتا ہے یا پھر ملحقہ فاٹا کے علاقوں میں جہاں ایسی موٹر سائیکلیںعام استعمال میں لانے کے علاوہ جرائم کی مختلف وارداتیں برپا کرنے کیلئے بھی استعمال کی جاتی ہیں۔ابتدائی پوچھ گچھ میں زیر حراست ملزمان نے موٹر سائیکل چوری کرنے کی متعدد وارداتوں کا اعتراف جرم کرلیا ہے جن سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتارتینوں بائیک لفٹرزکو بعد ازاں مقامی عدالت میں پیش کرکے مزید جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.