کے الیکٹرک کا حالیہ 32ارب روپے کا منافع شہریوں سے جبری بھتہ وصولی ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن
نئے معاہدے کو عوام کو سامنے لایا جائے ،ْ ٹیرف میں کمی کی جائے ،ْ کے الیکٹرک کے خلاف جے آئی ٹی بناکر فرانزک آڈٹ کرایا جائے ، امیرجماعت سلامی کراچی
جمعہ 18 اگست 2017 21:30
(جاری ہے)
ضروری ہے کہ کے الیکٹرک کے مسئلے پر جے آئی ٹی بنائی جائے اورگزشتہ دس سال کا فرانزک آڈٹ کرواکر تحقیقات کا آغاز کیا جائے ۔
کے الیکٹرک کو شنگھائی الیکٹرک کی تحویل میں دینے سے قبل کراچی کے شہریوں اور قومی اداروں کے 200ارب سے زائد واجب الادا رقم واپس دلوائی جائے ، شنگھائی الیکٹرک کے معاہدے کو عوام کے سامنے لایا جائے اور آئندہ ٹیرف میں حقیقی کمی کر کے کراچی کے شہریوں کو ریلیف دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی کارکردگی سابقہ کے ای ایس سی سے بھی بد تر ہوگئی ہے ۔کے الیکٹرک نے گزشتہ دس سالو ں میں معاہدے کے مطابق نہ بجلی کی پیداوار میں 1300میگاواٹ کا اضافہ کیا ،نہ ہی T&Dنقصانا ت کا ہدف حاصل کیا اور نہ ہی معاہدے کے مطابق بجلی کی جنریشن ، ٹراسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری کی ۔جس کی مثال 2005میں سابقہ سرکاری کے ای ایس سی نے اپنے ذرائع سے بجلی کے 9300ملین یونٹس کی پیداوارکی جبکہ موجودہ کے الیکٹرک نے 2015میں بھی صرف 9300ملین یونٹس کی پیداواری کی ۔دس سال گزر جانے کے بعد بھی اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہ کرنا کے الیکٹرک کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آئے دن بجلی کی ہائی ٹینشن لائن اور فیڈرز ٹرپ ہوجانے کی وجہ سے پورے شہر میں بلیک آؤٹ ہوجاتا ہے ۔ کے الیکٹرک کے دفاتر کراچی کے شہریوں کے لیے ٹارچر سیل بن چکے ہیں تقریبا ڈھائی ہزار سے زائد لوگ روزانہ اووربلنگ و دیگر شکایات لے کر دفاتر کے باہر دھکے کھاتے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔حکومت ، کے الیکٹرک اور نیپرا گٹھ جوڑ کراچی کے شہریوں کے لیے عذاب بن چکا ہے ۔ #متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یکم مئی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
پاکستان اور سعودی عرب کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق
-
عدت نکاح کیس، خاور مانیکا نے اپیل سننے والے جج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.