پنجاب بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کل ہو گا

ہفتہ 19 اگست 2017 17:13

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2017ء) پنجاب بھر کے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کل 20اگست بروز اتوار کو ہو گا جبکہ فیصل آباد سمیت صوبہ کے 13شہروں میں 65ہزار طلباء و طالبات کیلئے 30امتحانی مراکز قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں مذکورہ طلباء و طالبات امتحانی عمل میں شرکت کریں گے جس کی روشنی میں میڈیکل و ڈینٹل کا لجز کے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سال اول کے خوش نصیب طلباء و طالبات کا میرٹ پر انتخاب عمل میں لایا جائے گا،یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ میں ڈیوٹی دینے والے سپر وائزری سٹاف کیلئے تربیتی سیمینار کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں پنجاب بھر سے 1000سے زائد ٹیچرز نے شرکت کی جو بطور سپر وائزری سٹاف ممبران ۱ٓج 20اگست کو ہونے والے میڈیکل انٹر ی ٹیسٹ میں بطور سپرنٹنڈنٹس اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس ڈیوٹی سر انجام د یں گے، انہوں نے بتایاکہ تمام امتحانی مراکز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے،انہوںنے بتایا کہ مذکورہ انٹری ٹیسٹ کی رجسٹریشن کا عمل 10جولائی سے 28جولائی تک جاری رہا اور 65ہزار کے قریب امیدوار وں کو رولنمبرز جاری کئے گئے، انہوںنے بتایا کہ اس سال رجسٹریشن کا عمل آن لائن کیا گیا تھا تاکہ امیدوار گھر بیٹھے خود کو رجسٹر ڈ کروا سکیں۔

متعلقہ عنوان :