Live Updates

لیگی خاندان میں کوئی اختلافات نہیں، مریم نوازشریف نے ٹویٹ کردیا

ہفتہ 19 اگست 2017 19:57

لیگی خاندان میں کوئی اختلافات نہیں، مریم نوازشریف نے ٹویٹ کردیا
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست2017ء) پاکستان کے سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیٹی مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لیگی خاندان سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو جھوٹا اور من گھرٹ قراردیدیا۔ مریم نوازشریف کا اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ شریف فیملی میں اختلافات کی قیاس آرائیاں کرنے والے منہ کی کھائیں گے۔

(جاری ہے)

مریم نواز نے ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز اور پرویز ملک این اے 120 کے حوالےسے میٹنگ کررہے ہیں بعدازاں ترجمان مسلم لیگ ن کے بیان دیا اور کہا کہ شریف فیملی میں اختلافات مخالفین کی خواہش ہوسکتی ہے اور مخالفین کی خواہش کبھی پوری نہیں ہونے دینگے۔ پرویز ملک کو این اے 120 کی ذمہ داری سونپی ہے جس میں مریم نوازشریف اور حمزہ شہباز ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مریم ونازشریف نے کیا ٹویٹ کیا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات