اسلام آباد ، پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیوں میں 14ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ 19 اگست 2017 22:24

اسلام آباد ، پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کیخلاف مختلف کا رروائیوں میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2017ء) وفا قی پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 14ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے کا ر ، شراب ، چرس ، مو با ئل فون اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے کرکے ، مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو اس سما جی بر ائی سے چھٹکا ر مل سکے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادساجد کیا نی ، تفصیلا ت کے مطا بق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا، تھا نہ آ بپار ہ پولیس کے فواد خا لد اے ایس آئی نے مو با ئل فون چوری میں ملو ث ملزم فداللہ کو گرفتار کرکے مسروقہ مو با ئل فون ما لیتی1لا کھ 10ہزارروپے کا بر آمد کرلیا، تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس کے انیس اکبر سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم شاہد محمود سے 10لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی،اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے نو ر اللہ اے ایس آئی نے کا ر چوری کے مقدمہ میں ملو ث گرفتار ملزم کا شف علی رضا کے انکشاف و نشا ند ہی پر گا ڑ ی رجسٹر یشن نمبر DV-450جس کا اصل نمبر DA-097ہے بر آمد کرلی،تھا نہ شالیما ر پولیس کے صفدر حسین اے ایس آئی نے مو با ئل فون چوری کی واردات میں ملو ث گرفتار ملزم رضو ان خا ن کے انکشاف و نشا ند ہی پر مسروقہ بر آمد کرلیا، تھا نہ سبز ی منڈ ی پولیس کے فیض اللہ سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم افتخا ر حسین کو گرفتار کر کے اس سے 470گر ام چرس بر آمد کر لی ، تھا نہ نو ن پولیس کے ظفر اقبال اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم اقبا ل کو گرفتار کر کے اس سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن برآمد کرلیا، تھا نہ کھنہ پولیس کے غلا م محمد شاہ سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم منیر احمد سے 155گر ام چرس بر آمد کرلی،تھا نہ کو رال پولیس کے محمد فاروق اے ایس آئی نے دوران گشت شہباز علی کو گرفتار کرکے اس سے 02عدد میگزین ، 80روند پسٹل 30بور کے برآمد کر لیے۔

(جاری ہے)

جبکہ تھا نہ آ بپا ر ہ پویس کے تجمل حسین شاہ ا ے ایس آئی نے مخبر کی اطلاع پر سیکٹر جی سیو ن فور سے غیر اخلا قی سر گر میوں میں ملو ث 06ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں عمر ان ، کلیم اللہ ، جا وید ، عمر ان نذیر ، ام کلثوم اور مسما ة نائلہ کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :