آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی قومی اداروں سے مل کر دہشتگردی کو شکست دیں گے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال

کشمیری عوام کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور علاقائی امن کی پالیسی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے افغانستان سے پر اعتماد تعاون کی امید رکھتے ہیں

اتوار 20 اگست 2017 21:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ آئین و قانون کی بالادستی ہر صورت برقرار رکھی جائے گی قومی اداروں سے مل کر دہشتگردی کو شکست دیں گے کشمیری عوام کی سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور علاقائی امن کی پالیسی کے نتائج حاصل کرنے کیلئے افغانستان سے پر اعتماد تعاون کی امید رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ’’کاگف‘‘ اور قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے چیئرمین سفیرامن صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی سے ملاقات کے دوران کیا صاحبزادہ احمد عمران نقشبندی مرشدی نے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کو وطن عزیز میں امن و امان اور ملک بھر کی کچی آبادیوںاور گوٹھوں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے ملک بھر خصوصاً کراچی میں لینڈ مافیا ان کے سہولت کاروں اور آلہ کار نوکر شاہی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوںکی رپورٹ پیش کرتے ہوئے قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کے زیر نگرانی 1994تا 1997تک قائم امن کمٹیوں کی دوبارہ بحالی کیلئے درخواست پیش کی وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد کو یقینی بنا رہی ہے اور ملک بھرکی کچی آبادیوں اور گوٹھوں کو جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں سے پاک کرنے کیلئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیںاور لینڈ مافیا ان کے سہولت کار ناسور کی حیثیت رکھتے ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ آئین پاکستان کی اصل روح عوام کا تحفظ مقدم رکھنا ہے اور فلاحی معاشرے کے تشکیل میں سماجی اداروں کا کردار ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز سے دہشتگردی ، انتہا ء پسندی ، فرقہ واریت اور صوبائی عصبیت کے خاتمے کیلئے وہ قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کی خدمات کو سراہاتے ہیں اور وہ فوری طورپر تمام صوبائی حکومتوں کو قومی امن رابطہ کونسل پاکستان کی زیر نگرانی دوبارہ محلہ امن کمٹیوں کے قیام کیلئے جاری کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ملک کی تعمیر و ترقی میں سب کو کردار ادا کرنا ہوگا سیاسی جماعتیں جمہوریت کی بقا اور استحکام کا عزم کریں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اداروں سے ٹکرئو کے حامی نہیں جلد سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے آج تک آئین توڑنے والوں کا احتساب اور انہیں سزا کیوں نہیں ہوئی نواز شریف ہرگز ہرگز نہیں جھکیں گے جمہوریت اور سویلین کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے مسلم لیگ (ن) دوسری سیاسی قوت ہے اور 2018کے الیکشن میں کلین سوئپ کرے گی انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور (ن) لیگ نے کسی بھی قسم کی کوئی ڈھرے بندی نہیں اختلاف رائے کا حق سب کو ہے اور موجودہ حکومت نواز شریف کے اصلاحاتی پروگرام کو آگے لے کر چل رہی ہے ملک دشمن قوتیں اور نظریہ پاکستان کے مخالف (ن) لیگ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اب (ن) لیگ کی تمام جدوجہد عوامی انقلاب کیلئے ہوگی انہوں نے کہا کہ اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں بھارت جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کا دو ٹوک جواب دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کرے گا اور اس کی تکمیل سے پاکستان بین الاقوامی کاروباری سرگرمیوں کا مرکز بن جائے گا جس سے روزگار مہیا ہوگا اور بے روزگاری کے خاتمے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے میں نواز شریف کا کردار اہم ہے اور وفاقی حکومت اب بھی کراچی کے مسائل ک حل کیلئے ہر ممکن تعاون کررہی ہے جس کا ثبوت وزیر اعظم خاقان عباسی کی جانب سے کراچی کیلئے خصوصی پیکج کی منظوری ہے ۔

متعلقہ عنوان :