سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کا ہائی کورٹ میں دائر نیب قوانین کے خلاف کیس میں فریق بننے کا اعلان
سندھ میں کرپشن کے خلاف آئندہ ماہ سے تمام سیاسی اور قوم پرست جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں گے کرپشن کے خاتمے کے لئے مشترکہ تحریک چلائیں گے، سندھ مارچ کے اختتام پر منعقدہ جلسہ سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 21:21
(جاری ہے)
سید جلال محمود شاہ نے کہا کہ ملک پر پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور اہم قوتوں نے حکمرانی کی ہے۔
ان موقع پرست قوتوں سے جان چھڑانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہونے والی کرپشن، دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی نے ملک کو کھوکھلا کردیا ہے۔ کرپشن کو فروغ پرویز مشرف کے دور میں ملا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر نیا این آر او لانے کی سازش کی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کی کرپشن بھی کرپشن میں ملوث ہوگئی ہے۔ آج پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ گٹھ جوڑ کرکے اپنے مفاد میں قانون سازی کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کوشش کی جارہی ہے کہ کرپٹ آصف علی زرداری کو ساتھ ستھرا کراکر دوبارہ اقتدار میں لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بسنے والی قوتوں کے درمیان تضادات کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ آج بعض ملکی قوتیں دوسرے ممالک کے ایجنڈے پر کام کررہی ہیں اور ان کی پراکسی وار لڑرہی ہیں۔ جلال محمود شاہ نے کہا کہ آج سندھ کے عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہورہے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے اپنے کرپٹ لوگوں کو بچانے کے لئے سندھ میں نیب کے خاتمے کے لئے قانون سازی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون سازی کے ذریعے سندھ حکومت اپنے ڈیڑھ سو کرپٹ افراد کو تحفظ دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سندھ میں کرپشن پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ سندھ امن، محبت اور صوفیوں کی دھرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور مذہبی انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے ہم بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ سے عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی اور تمام سیاسی اور قوم پرست قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے گا اور کرپشن کے خلاف بھرپور تحریک چلائی جائے گی۔ انہوں نے نیب کے خاتمے کی قانون سازی کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر کیس میں فریق بننے کا بھی اعلان کیا۔ سید جلال محمود شاہ نے سیاسی کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت کی اور سیاسی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ قومی اور جمہوری عمل کا حصہ بن جائیں۔ سندھ مارچ میں کرپشن اور حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔مزید اہم خبریں
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.