نصیرآباد میں مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت تین افراد قتل

اتوار 20 اگست 2017 22:00

ڈیرہ مرادجمالی۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2017ء) نصیرآباد میں مختلف واقعات میں ایک عورت سمیت تین افراد کوقتل کردیا گیا ۔ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کی تحصیل تمبو کے پولیس تھانہ خان کوٹ کی حدود میں ملزم سبزل نے کاروکاری کے الزام میں فائرنگ کرکے ایک شخص بختیار علی کو قتل کردیا اور ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا‘ اسی طرح ڈیرہ مرادجمالی کے لائیواسٹاک کالونی میں نامعلوم ملزمان نے تیزدھارآلہ سے 32سالہ خاتون خالدہ بی بی کا گلہ کاٹ کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے جبکہ خان کوٹ کی حدود میںبھائی نے فائرنگ کرکے اپنے حقیقی بھائی اسحاق عمرانی کو قتل کردیا اور جائے موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس نے تینوں واقعات کے مقدمات درج کرکے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :