تحریک لبیک پاکستان کا 2018کے عام ا-نتخابات سے قبل پورے ملک میں --"پاکستان بچائو"کانفرنسز منعقد کرنے کا اعلان
کراچی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخاب میں ووٹ کی طاقت سے غداران وطن کا مکمل احتساب کریں، علامہ خادم حسین رضوی
اتوار 20 اگست 2017 22:30
(جاری ہے)
جب وہ اتوار کو لاہور سے کراچی پہنچے تو تحریک لبیک کے ہزاروں کارکنوں نے اپنے قائد کا فقیدالمثال استقبال کیا اور انہیں سوک سینٹر ایک ریلی کی صورت میں لایا گیا۔
جبکہ کانفرنس میں تحریک کے صوبائی امیر مفتی غلام غوث بغدادی،کراچی کے امیرعلامہ سید زمان جعفری،خیبر پختونخواہ کے امیرڈاکٹر شفیق امینی،مفتی شریف سعیدی،صوفی محمد یحیٰ قادری نے بھی خطاب کیا کراچی کے چھ اضلاع کے عہدیداران بھی موجود تھے۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ نوازشریف بے نقاب ہوچکے وہ اداروں کا ٹکرائو چاہتے ہیں۔تاکہ انہیں چور دروازے سے اقتدار میں آنے کا پھر موقع مل جائے،پاکستان اولیا اللہ کا فیضان سندھ باب الاسلام کراچی اولیا اللہ کا صدر مقام ہے 2018کے انتخاب میں کراچی کی تاریخی شناخت کو بحال کرنا کراچی والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخاب میں ووٹ کی طاقت سے غداران وطن کا مکمل احتساب کریں۔جنہوں نے نوجوانوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں مبتلاکیا ،بچیوں کے سہاگ کو اجاڑ کر بوڑھے والدین کو غداران وطن کا تمغہ دلوایا ان مافیاز کو ختم کرنے کا موقع 2018کے انتخابات ہیں۔علامہ خادم حسین رضوی نے کہا کہ تیس سال سے سندھ اور کراچی کے اقتدار پر قابض لوگوں نے دونوں ہاتھوں سے صوبہ اور کراچی کے وسائل کو لوٹ کر بیرون ملک منتقل کیا ان سب کا احتساب ہونا چاہیے۔تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺپاکستان آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے اور بالخصوص کراچی بھر سے بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اورحلقہNA-120لاہور کا الیکشن طاغوتی قوتوں پر سکتہ طاری کردے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی برادری افغان عوام کو اکیلا نہ چھوڑے، یو این اعلیٰ اہلکار
-
ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کر دی گئی
-
اسرائیل رفح میں فوجی کارروائیاں بند کرے، عالمی عدالت کا حکم
-
بھارت میں انتخابی حربے اور مسلمانوں کا خوف
-
اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے
-
عالمی عدالت انصاف: اسرائیل کو رفح میں فوجی کارروائی روکنے کا حکم
-
وفاقی وزیرجام کمال خان نے وزارت تجارت سے منسلک اداروں میں شفافیت کے لئے تین سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کر لی
-
پاکستانی طلبہ کو کرغزستان سے وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا
-
پنجاب کابینہ نے عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری دے دی
-
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ نہیں، بوریل
-
پیرس کی مشہور شاہراہ پر ’دنیا کا سب سے بڑا دسترخوان‘ سجے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.