اسلامیہ کالج نے پوسٹ گریجویٹ داخلوں کا اعلان کردیا

پیر 21 اگست 2017 14:04

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) اسلامیہ کالج یونیورسٹی نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلوں کے شیڈول کا اعلان کردیا‘ ڈائریکٹر اکیڈمک اینڈ ریسرچ پروفیسر ڈاکٹر سریربادشاہ کے اعلامیہ کے مطابق داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 28اگست مقرر کی گئی ہے جانچ پڑتال 29اگست کو ہوگی جبکہ ٹیسٹ کا اہتمام 30اگست کو کیاجائیگا۔