وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس،عالم داد لالیکا کی طبیعت خراب،ہسپتال منتقل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 اگست 2017 16:32

وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کااجلاس،عالم داد لالیکا کی طبیعت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔21 اگست 2017ء ) : وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی زیرصدارت اجلاس میں پارلیمانی پارٹی کااجلاس ہوا، جس میں نوازشریف کی قیادت اورپالیسیوں کوبھرپورخراج تحسین پیش کیاگیا،پارلیمانی پارٹی نے متفقہ قرارداد بھی منظور کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قرارداد میں کہاگیاکہ نوازشریف کی پالیساں اور منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی پارٹی نے نوازشریف کی قیادت اور پالیسیوں پربھرپوراعتماد کااظہارکیا۔جبکہ پارلیمانی رہنماؤں نے قراردیاکہ ملک کودرپیش چیلنجزکامقابلہ مضبوط جمہوریت سے ہی کیاجاسکتاہے۔واضح رہے اس موقع پرن لیگی رہنماء عالم زاد لالیکا کی طبیعت خراب ہوگئی۔ جس کے باعث انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا۔تاہم ابھی ان کی طبیعت ناسازی کی وجوہات سے متعلق معلوم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ عنوان :