مجھے کیوں نکالامہم ! پی ٹی آئی کا دوسرے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ

حلیم عادل شیخ نے کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں میں نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کے جواب میں تیار کردہ جوابات پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے

پیر 21 اگست 2017 19:16

مجھے کیوں نکالامہم ! پی ٹی آئی کا دوسرے مرحلے میں کراچی سے حیدرآباد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نااہل وزیراعظم نواز شریف کے سوال مجھے کیوں نکالا کے جواب میں شروع کردہ ایسے نکالا تمہیں مہم کے سلسلے میں پی ٹی آئی نے کراچی سے حیدرآباد تک ٹرین مارچ کیا مارچ کی قیادت پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے کی اس موقع پر حلیم عادل شیخ ، ڈاکٹر مسرور سیال ، جانشیر جونیجو اور دیگر نے مسافروں میں پمفلیٹ تقسیم کیے کراچی کینٹ اسٹیشن سے شرورع ہونے والا مارچ حیدرآباد پہنچا تو پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد میں بھی مسافروں میں پمفلیٹ تقسیم کیے کارکنان نے مجھے کیوں نکالا کے جواب میں بنے اسٹیکر اور پمفلیٹ ٹرین پر چپکا دیے اس موقع پر پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نااہل وزیراعظم نواز شریف نے پوچھا کے انہیں کیوں نکالا گیا تو ان کو اب عوام جواب دے گی مجھے کیوں نکالا اب قومی مہم بن چکی ہے اور پورے پاکستان سے نااہل وزیراعظم کو لوگ جواب دے رہے ہیں مگر شاید انہیں سمجھ نہیں آرہی آج ہم نے یہاں پاکستان ایکسپریس کے مسافروں میں پمفلٹ اس لیے بانٹے ہیں کہ یہ پاکستان ایکسپریس پورے پاکستان میں جاتی ہے اور یہ جی ٹی روڈ کے قریب سے بھی گذرے گی تو یہ پمفلٹ ان تک پہنچ جائیں گے ، انہوں نے کہا کہ یہ مہم پورے پاکستان میں چلائیں گے جس جس نے بھی اس ملک کو لوٹا انہیں احتساب کے کٹہرے میں ضرور کھڑا ہونا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :