مہران یونیورسٹی جامشورو میں ’’عالمی کاروباری دن ‘‘منایا گیا

پیر 21 اگست 2017 20:29

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2017ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ’’عالمی کاروباری دن‘‘ (ورلڈ انٹرپریونیئرزشپ ڈی)منایا گیا۔

(جاری ہے)

مہران یونیورسٹی میں قائم انوویشن انٹرپریونیئر شپ سوسائٹی اور سینٹر کی جانب سے منائی گئی تقریب میں میل اور فیمیل انٹرپریونیئرشپ سوسائٹی کی نئی منتخب جنرل باڈی سے مہمان خاص پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طحہٰ حسین علی نے حلف لیا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہران یونیورسٹی میں 2015 میں میوٹ گالا کے شاندار پروگرام کے بعد ہم نے یہاں یہ کلچر پیدا کیا کہ نوجوان انجینئرز میں یہ تصور اور خیال لائیں تاکہ وہ خود نوکری تلاش کرنے کے بجائے دوسروں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کریں اور زرائع بنیںانہوں نے کہا کہ اب اس سوسائٹی کا قیام بھی اس کی عملی شکل ہے اصل بات آئڈیا کی ہے اور مارکیٹ میں اس آئیڈیا کی طلب ہوتی ہے جو کہ نیا ہوتا ہے اور اس میں جدت ہو، اس موقع پر تقریب کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا اور طلبہ کو مختلف ماہرین کی جانب سے تربیتی لیکچر بھی دئیے گئے تقریب میں آئی ای سی کے منیجر ڈاکٹر ذوالفقار علی عمرانی ، ڈائریکٹر ورکس اینڈ اسٹریٹیجک پلاننگ صغیر احمد میمن ، ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر انعام اللہ بھٹی ، ڈاکٹر تنویر فلپوٹو و دیگر بھی موجود تھے۔