داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں کا راستہ روکنے کیلئے علماء کومیدان میں آنا ہوگا، پاکستان علماء کونسل
پیر 21 اگست 2017 21:51
(جاری ہے)
کانفرنس سے پاکستان علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی،شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد،صدرپنجاب حافظ محمد امجد،مولانا تاج محمود ریحان،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا عمر قاسمی،حافظ محمد طیب قاسمی،مولانا رسال الدین آزاد،حافظ محمد سعید ،صدر اسلام آباد مولانا ذو الفقار احمد،جامعہ دارالعلوم حنفیہ لبرٹی کے ناظم اعلیٰ حافظ شعیب الرحمن ،مولانا عثمان فاروقی،مولانا ضیاء الرحمن فاروقی ودیگرنے بھی خطاب کیا۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ اسلام بے گناہ انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا۔ اسلام کے نام پر بے گناہ انسانیت کا ناحق خون بہانے والے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی ، انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے دینی جماعتوں کے قائدین اور علماء کے ساتھ باہمی مشاورت سے حکمت عملی طے کرنا ہوگی۔ وطن عزیز میں محب وطن علماء نے ہمیشہ تشدد کی حوصلہ شکنی کی ہے اور مثبت سوچ کو فروغ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل ملک میں اعتدال پسندی کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اورعوامی سطح پر تحفظ نظریہ پاکستان مہم جاری رکھے ہوئے ہے۔ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموںاور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آرمی چیف کے جرأت مندانہ مؤقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہ نواز فاروقی نے کہا کہ علماء کونسل دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے ۔ داعش اور اس جیسی دہشت گرد تنظیموں سے منسلک افراد اور ان کے باطل نظریات سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔شیخ الحدیث مولانا حق نواز خالد نے کہا کہ وطن عزیز کو انتشار کی نہیں اتحاد ویکجہتی کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کیلئے قومی قیادت کو متحد ہونا ہوگا۔ پاکستان اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے۔ مولانا ذو الفقار احمد نے کہا کہ نظریہ پاکستان ہی بقاء پاکستان ہے۔ نوجوان نسل ملک و قوم کا روشن مستقبل ہیں۔ داعش جیسی دہشت گرد تنظیموں سے نوجوان نسل کو بچانے کیلئے علماء کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.