پاکستان ریلویزمیں ری سٹرکچرنگ کو یقینی بناتے ہوئے بے ضا بطگیوں ،موجود بے اطمینانی کو بھی ختم کرنا ہے ‘خواجہ سعد رفیق
پاکستان ریلویز کا چہرہ اور تعارف بدل رہا ہے ،اب اس کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیوں کی بنیاد رکھی جارہی ہے‘وفاقی وزیر ریلوے
پیر 21 اگست 2017 23:32
(جاری ہے)
وزیر ریلویز کو بریفنگ دیتے ہوئے ری سٹرکچرنگ کمیٹی کے کنوئنیر مقصودالنبی نے بتایا کہ درست سمت میں کام شروع کردیاگیاہے ، ہرڈیپارٹمنٹ سے ایک اعلی افسر کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ڈیٹا کلیکشن کو مکمل کیا جارہا ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان ریلویز کا چہرہ اور تعارف بدل رہا ہے اور اب اس کے ڈھانچے میں انقلابی تبدیلیوں کی بنیاد رکھی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی جدید تقاضوں کے مطابق تنظیمِ نو کاکام جلدازجلد مکمل کیاجائے اور اس سلسلے میں خیال رکھا جائے کہ کسی بھی کیٹیگریز اور کسی بھی ملازم کے حقوق متاثر نہ ہوں تاکہ وہ اپنے فرائض کی بجاآوری پوری دیانت ، لگن اور تندہی سے کرسکے۔ انہوں نے کہاکہ ریلوے میں محنت سے کام کرنے والے کارکن ہمارے سرکاتاج ہیں اور ہم ان کے مفادات کے محافظ ہیں مگر کام چور اوربددیانت افراد کو کسی بھی شعبے میں برداشت نہیں کیاجاسکتا ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹوآفیسرپاکستان ریلویز محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز ، ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل انصرباللہ خان، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر ہمایوں رشید ، قائم مقام ممبرفنانس ڈاکٹرسعید احمد ، ڈی جی لیگل طاہر پرویز اور سی پیک ٹیم لیڈر اشفاق خٹک سمیت دیگراعلی افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.